21 مارچ 2013 - 20:30

کراچی …سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علی علوی نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں نگراں وزیر اعلیٰ نے محکمہ داخلہ کے کنسلٹنٹ شرف الدین میمن سے ملاقات کی۔

ابنا: ملاقات کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک کراچی عبدالخالق شیخ بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ ہاوٴس سے جاری بیان کے مطابق زاہد قربان علی علوی کو صوبہ بالخصوص کراچی میں امن و امان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ گاڑیوں کی آمد و رفت میں روانی کو یقینی بنایا جائے۔ ...../169